نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز انجائنا کا مسلسل شدید درد ہوا،سابق وزیراعظم دل کے مریض بھی ہیں ،انکے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں،،انجائنا درد کی وجہ سے اب پھر دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، معالجین نے خطرے کی نشاندہی انجائنا کی علامات دیکھنے کے بعد کی ،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے،سابق وزیراعظم کیلیے اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دل کی یہ تکلیف طبی اصطلاح میں ’این اسٹیمی‘کہلاتی ہے،
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے جو نواز شریف کا چیک اپ کریں گے .
نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر
نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟
واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،