منتخب وزیراعظم کو بھی بدنام ہونے دے رہے ہیں،ریڑھی والے کی زبان ٹی وی پر استعمال ہو رہی ہوتی ہے، عدالت

0
44

منتخب وزیراعظم کو بھی بدنام ہونے دے رہے ہیں،ریڑھی والے کی زبان ٹی وی پر استعمال ہو رہی ہوتی ہے، عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اینکرپرسنزعدالت آئے ہوئےہیں،روسٹرم پر آ جائیں ،بڑی معذرت سےآپ کو بلایا ہے،عدالت نےبہت تحمل کامظاہرہ کیا،آپ تمام اینکر پرسنز ہمارے لیے قابل احترام ہیں،کیس بعد میں عدالت آتا ہے میڈیا ٹرائل پہلے ہوجاتا ہےجس کادباؤعدالت پرآتا ہے،ججز سےمتعلق سوشل میڈیا پران کا ٹرائل شروع ہوجاتا ہے،

چیف جسٹس نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے وثوق سے کہا کہ ڈیل ہو گئی ہے،کیا وزیراعظم اور عدلیہ اس ڈیل کا حصہ ہیں؟سمیع ابراہیم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ ٹی وی پر بیٹھ کرکہا کہ ڈیل ہو گئی ہے،آپ اس حوالے سے جواب جمع کرا دیں،

عدالت نے کہا کہ ہمیں ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ آج کی سماعت کا کیا آرڈر ہو گا،

آپ اپنی ٹون ٹھیک کریں، عدالت نے کس اینکر کو کہا؟

چیئرمین پیمرا کی جانب سے ان کے نمایندے عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے جھاڑ پلا دی، عدالت نے کہا کہ آپ روز پروگرام  دیکھتے ہیں،انجوائے کرتے ہوں گے کہ عدلیہ پرکیچڑاچھالا جارہاہے،ریڑھی والے کی زبان ٹی وی پر استعمال ہو رہی ہوتی ہے ،قرآن پڑھا ہے؟ اس میں حکم ہے کہ سنی سنائی بات آگے نہ پھیلادیں،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ عسکری اداروں اورمنتخب وزیراعظم کوبھی بدنام ہونے دے رہے ہیں،اس ملک کی تباہی میں ہر ایک کا کردار ہے،آپ بتائیں کہ کیاپیمرا اپنی ذمے داریاں بخوبی سرانجام دے رہا ہے؟

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ بات پیمرا کے بارے میں کی جا رہی ہے،

حامد میر نے عدالت میں کہا کہ مجھے نامعلوم نمبرسے کال آئی تھی کہ آپ کو بلایا گیا ہے،میں نے پروگرام میں ڈیل کی کوئی بات ہی نہیں کی،

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت سیاسی معاملات میں الجھنا نہیں چاہتی، سیاستدانوں کے کیسزپر قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے ،عدالت نے تمام طلب کیے گئے اینکرز سے تحریری جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس اینکرز کے پروگرام کے ٹرانسکرپٹ کے ساتھ رپورٹ آئی تھی،یہ عدالت مطمئن ہےکہ ہم قانون کیمطابق فیصلہ کرتےہیں،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

Leave a reply