نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

0
44

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا سروسزاسپتال میں 5واں روزہے، ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اب بھی کم ہے ،نواز شریف دل کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ،نواز شریف کے دل کی دائیں جانب جانے والی خون کی نالی 47 فیصد بلاک ہو چکی ہے ،دل کے بائیں جانب جانے والی خون کی شریان 19 فیصد بلاک ہے،نواز شریف کو شوگر کے باعث انسولین بھی دی جا رہی ہے، نواز شریف کا آج دوبارہ معائنہ کیا جائے گا ،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے،سابق وزیراعظم کیلیے اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دل کی یہ تکلیف طبی اصطلاح میں ’این اسٹیمی‘کہلاتی ہے،

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے جو نواز شریف کا چیک اپ کریں گے .

واضح رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

Leave a reply