27 اکتوبر یوم سیاہ،بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی

0
38

اسلام آباد : 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے ہے کہ جب بھارت نے سازش اور منافقت سے کام لیکر غالب مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور قبضہ جمایا، کشمیری 70 سال سے اس قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اب وقت آگیا کہ کشمیری عوام کو آزادی دلائی جائے،

ذرا ان خیالات کا اظہار سعد ارسلان صادق، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، احمد اسامہ طاہر، عثمان رضا جولاہا، کاشف ظہیر کمبوہ اور دیگر نوجوان رہنماؤں نے کشمیر یوتھ الائنس اور والنٹیرز فورس پاکستان کے زیراہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی میں خطاب کے دوران کیا۔ ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ریلی سر سید میموریل ہال تا سرینا چوک تک نکالی گی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان و کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 70 سال سے بھارتی حکمران کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں، 5 اگست کا سیاہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تاہم جذبہ حریت کو مٹایا اور دبایا نہ جاسکا۔

کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے کہا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور یہ سچ ہے کہ اپنے جغرافیائی محل و قوع کے اعتبار سے کشمیر دفاعی لحاظ سے بھی پاکستان کیلئے رگ جان کی حیثیت رکھتا ہے یوں کشمیر پر قبضے کی سازش دراصل پاکستان کے وجود اور سالمیت کیخلاف بھارت کے جارحانہ سامراجی عزائم کی علامت بھی تھی۔

صدر والنٹیرز فورس پاکستان عثمان رضا جولاہا نے کہا کہ کشمیری آج بھی 1947ء والے جذبے کے ساتھ اپنا حق خود ارادیت طلب کر رہے ہیں۔ جس کا وعدہ اقوام متحدہ اور بھارت کر چکا ہے۔ اپنے اس حق کے لئے 27 اکتوبر 1947ء سے لے کر آج تک ڈیڑھ لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ ریلی میں نوجوانوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا

Leave a reply