نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

0
52

سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ان کا شوگرلیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق صدرآصف زرداری کا طبی معائنہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس میں ہسپتال ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو شوگرلیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے، شعبہ امراض گردہ ومثانہ، پیتھالوجی کے ماہرین میڈیکل بورڈمیں شامل ہیں، آصف زرداری کا شوگر لیول گزشتہ 3 ماہ سے معمول سے زیادہ ہے، آصف زرداری کےگردوں اورمثانےمیں انفیکشن کاشبہ ہے، آصف زرداری کی باقاعدگی سےفزیوتھراپی جاری ہے،

ڈاکٹرزکی جانب سے سابق صدرکے گردوں و مثانے کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشرنارمل اورشوگر لیول میں اُتار چڑھاؤ ہے، کہا جارہا ہے کہ آصف زرداری کا الٹرا ساؤنڈ، یورین کلچر ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹس سے گردوں اور مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی جائے گی، ٹیسٹس کے نتایج کی روشنی میں دوائیں بھی تجویز کی جائیں گی، یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز ہسپتال ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے، آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں توسیع کر دی گئی ہے،

بعض‌ ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں‌ پر عبوری ضمانت ملنے پر سابق صدر آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دیے جانے کا امکان ہے،

Leave a reply