ن لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا
پشاور۔26اکتوبر(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں تاہم ڈنڈا بردار فورس کو صوبے سے نہیں نکلنے دیں گے،مولانا فضل الرحمن مہنگائی کے خلاف بات تو کرتے ہیں لیکن مہنگائی کے ذمہ داروں کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں ان کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے ، جب تک کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے گا اس وقت تک کچھ بھی نہیں کہا جائے گاتاہم قانون شکنوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کی مال و جان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان بڑے مشکل دور سے گزار رہا ہے، وزیراعظم کو پاکستان کی معیشت کو پٹری پرلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے، حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں لیکن اپوزیشن ملک کو دوبارہ انتشار کا شکار بنانا چاہتی ہے۔
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
انہوں نے کہا کہ نہ تو وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ ہی وقت سے پہلے انتخابات ہوں گے ،ڈی چوک پر دھرنے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر مسلئے کو پیچھے دھکیلنے میں کیا کامیاب ہونگے؟ انہوں نے احتجاج کا جو وقت مقرر کیا ہے یہ وہ کام کیا انہوں نے جو مودی اور بھارت بھی نہیں کر سکا تھا۔
آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت کیلئے دعاگوہ ہیںکسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے (ن) لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج کا اس وقت کوئی جواز نہیں ہے ملک مشکل دور سے نکل رہا ہے عوام نے کافی تکلیف دیکھ لیں۔