کشمیر کے معاملہ پر عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے، چیئرمین سینیٹ

0
46

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج 72 سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں،

آزادی مارچ یا کچھ اور، عمران خان نے اہم اسلامی ملک کا دورہ کیوں منسوخ‌ کیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج 72 سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں7 دہائیوں سے ظلم و جبر ہو رہا ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں جبکہ بھارت خطے کو آگ میں دھکیل رہا ہے، مودی سرکار نے 5 اگست کا یک طرفہ اقدام کرکے عالمی قوانین کو پیروں تلے روند ڈالا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اتوار کو اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشدد اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، بھارت کو خطے کی ترقی اور اس میں پاکستان کے کردار سے تکلیف ہو رہی ہے،پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا،

کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی اس وقت کھلی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، جا برانہ حراست اور کرفیو کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی براداری بھی دوہرا معیار ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے تحت مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a reply