اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ کو سرکاری خزانے میں تصرف پرجرمانے کی سزا سنائی گئی.
باغی ٹی وی رپورٹ :اسرائیل کی ایک عدالت نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں قصور وار ثابت ہونے پر 15 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یروشلم میں مجسٹریٹ کی عدالت سارہ نیتن یاہو نے اس الزام کی ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے جواب میں سارہ نے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا اس سے قبل سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے سرکاری رقوم ذاتی مصارف پر خرچ کرنے، سرکاری خزانے سے لی گئی رقوم کو ذاتی مکان کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرایش پر اڑانے کے الزام میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔
ان پر یہ بھی الزام عاید کیا گیا تھا کہ انھوں نے قومی خزانے سے رقوم کو قیصریہ میں واقع اپنے ذاتی محل میں باغ کے فرنیچر کی خریداری اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے پر صرف کیا تھا۔ قومی خزانے سے ایک لاکھ ڈالرز کی رقم پُرتعیش کھانوں پر اڑانے کے الزام کو قبول کرتے ہوئے جرمانے کی رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا اوراس سلسلے میں پلی بارگین پر دست خط کیے تھے۔