لاہور:سیاسی آٹآمافیا،پیداکردے گابحران،ذمہ دارہوگا عمران خان ؟حکومت کے خلاف اپوزیشن نے ایک اورکارڈ کھیلنے اور بدنام کرنے کے لیے آٹامافیا کے ساتھ مل کرعارضی بحران پیدا کیا جائے گا ، بظاہرعام مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافےکےسبب آٹےکےبحران کاخدشہ، دوسری طرف اس بحران سے نبٹنے کے لیے محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹ میں آٹےکی موجودگی اور قیمت کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر
مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں خودساختہ اضافےکےسبب لاہورسمیت صوبہ بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، اس صورتحال کےپیش نظروزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کی ہدایت پرمحکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹوں میں سروے شروع کردیا ہے، ٹیموں کی جانب سےدکانوں پرسرکاری قیمت آویزاں کرائی جارہی ہے، سرکاری نرخنامےمیں بیس کلوآٹےکےتھیلےکی قیمت 808 روپےمقرر ہے جبکہ عام مارکیٹ میں آٹےکاتھیلا 815 سے820 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی
غلہ منڈی میں گندم کی فی من قیمت1600روپےتک پہنچ گئی۔ فی من گندم کی سرکاری قیمت 1375 روپےمقررہے، فلورملز نےمحکمہ خوراک سےمقررکردہ کوٹہ بڑھانےکا مطالبہ بھی کردیاہے، محکمےکی جانب سےہر مل کو45 بوریاں فی چکی فراہم کی جارہی ہیں، اہم ملزنےفی چکی 60 بوریاں فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔