وفاقی سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا ہے،
این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے پولیس وضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے، اگر کوئی ایسی ویسی صورتحال پیدا ہوئی تو موقع پر فیصلہ کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں قائم فیوژن سیل کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی،
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان کیلئے روانہ ہوگیا ہے جبکہ مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، ملک بھر سے قافلے بھی شامل ہونا شروع ہو گئے ہیں، آزادی مارچ گزشتہ روز کراچی سے شروع ہوا اورحیدر آباد، ہالا، مٹیاری، نواب شاہ، خیر پور سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا، مارچ براستہ پنوعاقل، گھوٹکی، اوباڑو پنجاب میں داخل ہو گا، بلوچستان سے قافلے بھی رواں دواں ہیں جو مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے پنجاب میں داخلے کیلئے سندھ پنجاب بارڈر پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا لیا گیا ہے،