بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ونوبا ٹولا گاوں میں بچے کی خواہش پر چچا نے تانترک کے کہنے پر اپنے بھتیجے کی بلی دے دی۔

بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق ونوبا ٹولا گاوں کے رہائشی شوا کی شادی کو 10 سال ہو چکے تھے لیکن اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اسی دوران تانترک نے شوا کو مشورہ دیا کہ کسی اپنے کی قربانی دینے سے اس کے ہاں بچہ پیدا ہوجائے گا۔ شوا نے تانترک کی بات مان لی اور اپنے بھتیجے کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔

چاچا شوا نے بھتیجے کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر باہر بلایا اور بانس بٹی میں اس کا گلا دبادیا۔

بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کوبرآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس تانترک اور اہل خانہ کو تلاش کر رہی ہے۔

حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

Shares: