اسلام آباد:امریکہ نے افغان طالبان کو منانے کے لیے پاکستان سے درخواست کردی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات بھی کی ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل سے متعلق پاکستان پر عزم ہے، افغان تنازع کے پائیدار سیاسی حل کیلئے حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے زلمے خلیل زاد پر واضحکیا کہ پاکستان مخلص دوست اور سہولت کار کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تمام فریقین کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ضرورت ہے۔
طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، افغانستان اور خطے میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔زلمے خلیل زاد نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے واقعی افغانستان میںامن کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں جسے عالی دنیا مانتی بھی ہے اور سراہتی بھی ہے