نیویارک :ہر کوئی اپنے آپ کو جوان اور صحت مند دیکھنا چاہتا ہے ، کوئی کیلشئیم تو کوئی وٹا منزکھاکر اپنی کمزوری دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ، دوسری طرف امریکی ماہرین طب نے خبردار کیا ہےکہ جو لوگ مصنوعی کیلشئیم اور وٹامنزبجائے فائدے کے نقصان پہنچاتی ہیں‌، جان ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق کیلشیئم سپلیمنٹس کے استعمال کے نتیجے میں خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ پیدا ہوتا ہے جو کہ امراض قلب کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

امریکی ماہرین طب کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ تاہم غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بننے والی کیلشیئم امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامنز اور منرلز سپلیمنٹس خصوصاً کیلشیئم جو کہ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، درحقیقت ان کا زیادہ استعمال دل اور خون کی شریانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔یہ نتیجہ 45 سے 84 سال کی عمر کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آیا۔

کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کیلشیئم سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں، ان کی شریانوں میں خون گاڑھا ہونے یا سکڑنے کا امکان 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے خیال میں اس کی ممکنہ وجہ زیادہ مقدار میں کیلشیئم کو جسم کا حصہ بنانے پر اس کی سطح خون میں بڑھنا ہوسکتی ہے جو شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کردیتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر خود سے کیلشیئم سپلیمنٹس کے استعمال سے گریز کریں۔

طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

Shares: