قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بجٹ اجلاس پھر ملتوی کر دیا گیا

0
30

قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کیلئے بلایا گیا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے. اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے تقریر سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہبازشریف کے مطالبہ پر اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرو کی نعرے بازی کی جاتی رہی. اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ آصف زرداری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملہ پر قانونی رائے لے رہے ہیں. اس قیصر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں. اسمبلی چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمےداری ہے. اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود شہبازشریف کا چاروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جاتا رہا.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ سیشن ہے، ہر رکن اسمبلی کا حق ہے وہ اپنے حلقے کے عوام کی نمایندگی کریں، اگر ان ممبران کو ہاؤس میں نہیں بلائیں گےتو کیسے بات ہو سکے گی.آپ بلا تاخیر چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے.

Leave a reply