لاہور:میاں بیوی کا ایک دوسرے سے علیحدگی اختیارکرلینا اتنا زیادہ دونوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا جتنانقصان بچوں کا ہوتا ہے، اطلاعات کےمطابق پاکستانی اداکار محب مرزا نے اپنی اہلیہ سے راہیں جدا اور رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کردی۔گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کا ازدواجی رشتہ ختم ہوگیا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔
مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان
دونوں اداکاروں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور کوئی بھی علیحدگی کی تصدیق نہیں کررہا تھا البتہ اب محب نے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کی۔محب مرزا نے بتایا کہ وہ اور آمنہ اب علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں جبکہ اُن کی ایک بیٹی بھی ہے جو آتی جاتی رہتی ہے۔محب مرزا نے کہا کہ ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیٹی کی پرورش میں ایک دوسرے سے تعاون کرتےرہےگے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار جوڑی 14 برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی اور دس برس بعد 2015 اُن کے ہاں میسا (بیٹی) کی پیدائش ہوئی۔یہ بھی یاد رہے کہ آمنہ شیخ گزشتہ کئی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، اُن کی آخری فلم 2018 میں ریلیرز ہوئی تھی۔دوسری طرف آمنہ شیخ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو اس کے بابا سے ملاقات کرنے سے منع نہیں کرتی