وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک )سنٹر کے تعاون سے ملک بھر کے نوجوانوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے سب ہنرمند پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،

مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک )سنٹر کے تعاون سے ملک بھر کے نوجوانوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے سب ہنرمند پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ملک کے بڑے سرمائے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، اس پروگرام سے نوجوانوں کیلئے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ وہ سماجی و معاشی طور پر مستحکم ہوں گے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر منصوبہ میں پیشرفت پر جائزہ کیلئے رہبر کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ پورا پروگرام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر موجود ہو گا جس سے میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی،

ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو 200 شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، ملک بھر کی عالمی سطح پر ایکریڈیٹڈ 50 پاکستانی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے پسماندہ اضلاع کے 50 ہزار نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔

Shares: