سعودی عرب سال2020 میں اہم ترین مالی آمدن کی توقع ہے جس وجہ سے اس کے بجٹ میں‌بھی اضافہ ہوگا.

باغی ٹی وی : سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2020ء کے عمومی بجٹ کے ابتدائی بیان کا اعلان کیا ہے جس میں 1.020 بلین ریال کے کل متوقع اخراجات بیان کیے گئے ہیں۔ تنوع اور معاشی تبدیلی کے منصوبوں پرعمل درآمد کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ اقتصادی اور معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ لگ بھگ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے اور بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا تقریبا 6.6 فی صد ہے۔

سعودی عرب اب یورپ ، روس سمیت دیگر افریقی ممالک سے اپنی تجارتی اور کاروباری مراسم بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے . شہزادہ سلمان کے بعد دسعودی عرب کے سفارتی تعقلات میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے.
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ بجٹ عام طور پر ہر سال دسمبر میں منظور ہوتا ہے اور اس میں نئی مالی اور معاشی پیشرفت کی روشنی میں تغیر وتبدیلی کی جاتی ہے۔

Shares: