پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے بعد ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں زبردست خو ف وہراس پھیل گیا. یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے.
مقامی پولیس بھی اس واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس افسوسناک واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. مقامی شہریوں نے ہسپتال میں پیش آنے والے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے.