حکومت کو بجٹ واپس لینے پر مجبور کریں‌ گے، زندگی میں ایسا جھوٹا وزیر اعظم نہیں دیکھا، شہباز شریف

0
35

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماء‌اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ‌ مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں حالیہ پیش کردہ بجٹ، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریاں اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے. اس موقع پر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ عوام دشمن ہے. ہر فورم پر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے اور حکومت کو یہ بجٹ واپس لینے پر مجبور کریں‌ گے. ان کا کہنا تھا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں اتناجھوٹا سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں دیکھا۔ اس سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کی ٹیم نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے. سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کوتباہ کردیا ہے،

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جلد آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی اور اے پی سی کی تاریخ مشاورت سے طے کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کنٹینرپرعوام کوسبزباغ دکھائے اور کہا جاتا رہا کہ ہم ملک کومعاشی لحاظ سے جنت بنادیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پچھلے دس ماہ میں عوام کامعاشی قتل کرکے ملک کوجہنم بنادیاگیا ہے. غریب مریضوں کوادویات نہیں مل رہیں،

ملاقات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں‌ آج کی مشاورت سے مطمئن ہوں، جعلی حکومت عوام کوکسی صورت قبول نہیں ہے. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا. سیاسی ملاقاتوں کے حوالہ سے آج کا دن بھرپور رہا اپوزیشن لیڈروں‌ کی باہم ملاقاتیں‌ ہوتی رہیں.

Leave a reply