بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ وجوہات اور اقدامات

0
107

بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ وجوہات اور اقدامات
اب بال سفید کم عمری میں بھی ہو جاتے ہیں بال سفید اس طرح ہوتے ہیں کہ بالوں کی تین تہوں میں سے جو دوسری اورتیسری تہہ یعنی کورٹیکس کے ساتھ رنگ دار مادہ پایا جاتا ہے جو بالوں کو اپنا مخصوص رنگ دیتا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انحطاط کا عمل اثر انداز ہوتا ہے اور رنگ دار مادے کی تشکیل بند ہو جاتی ہے ایسے کئی اسبا ب ہیں جو وقت سے پہلے رنگ دار مادہ بننے کے عمل کو متاثر کر دیتے ہیں ذہنی تناو مجموعی طور پر خراب صحت بہت پرانا نزلہ یا بعض اوقات موروثی طور پر بھی بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں آج کل لوگوں کے زیر استعمال کیمیکل ڈائننگ بھی بالوں کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کا مسلسل استعمال بال خشک کمزور اور جلدی سفید کر دیتے ہیں
سفید بالوں کے لیے مربہ آملہ ایک دانہ روزانہ دو تین مہینوں تک کھانے سے سفید بال نکلنا عموماً بند ہو جاتے ہیں
بالوں کو سیاہ کرنے کا مجرب اور سستا نسخہ تیار مرنے کے لیے بس تین چیزوں کی ضرورت ہوگی لیموں کا رس آملے کا پاوڈر اور صاف پانی
لیموں ایک عدد
آملے کا پاوڈر چار چمچ
پانی دو چمچ
ان تمام چیزوں کو ایک برتن میں ڈال کر مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے پڑا رہنے دیں ایک گھنٹے بعد یہ پیسٹ بالوں میں لگا اچھی طرح لگا کر بیس سے پچیس منغ لگا رہنے دیں پھر سر دھو لیں صابن یا شیمپو استعمال۔نہ کریں بال دھوتے وقت خیال رکھیں کہ آنکھیں محفوظ رہیں اس پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں جس دن پیسٹ استعمال۔نہ۔کریں اس دن شیمپو کر لیں کچھ مہینوں میں آپ کے بال گھنے لمبے اور سیاہ ہو جائیں گے

Leave a reply