دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

دانتوں کی نسبت مررد خواتین۔جسم کے دوسرے حصوں کی حفاظت اور دیکھ بھال میں وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن دانتوں کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتے نتیجتاً خوبصورتی مہنگے لباس اور میک اپ سے شخصیت تو اچھی لگتی ہے مگر جیسے ہی ان کے دانتوں پر نظر پڑتی ہے تو ان ہر جمی میل۔کچیل اور سانسوں سے اٹھتی بدبو آس پاس کے لوگوں کے لیے انتہائی ناگواری کا باعث بنتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ آرائش حسن کے ساگھ دانتوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ چمکدار اور سفید دانت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں چہرے کی خوبصورتی میں دانت اہم کردار ادا کرتے ہیں دانت سفید اور چمکدار ہوں تو ہنسی میں دلکشی ہیدا ہو جاتی ہے لیکن خراب دانت ساری خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں دانتوں کی حفاظت کے لیے باقاعدہ توجہ کی ضرورت ہے روزانہ دو بار دانتوں کی صفائی کریں ٹھنڈی یا گرم۔اشیاء سے پرہیز زیادہ میٹھی اشیاء سے پرہیز کریں اور ڈینٹسٹ کو بھی ایک یا دو ماہ بعد ضرور دکھائیں خوراک کے ریشے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا۔سبب بنتے ہیں زیادہ تر لوگ ان ریشوں کو نکالنے کے لیے پاس پڑی کوئی بھی چیز یہ جانے بغر استعمال۔کرتے ہیں کہ وہ دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہے اس سے دانتوں کی جڑیں کمزور اور مسوڑھے زخمی ہو سکتے ہیں اس کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ برش کریں یا ٹوتھ پکس استعمال کریں یا آج کل۔بازار سے فلوس ملتا ہے وہ استعمال کریں اس طرح میٹھی چیزیں کھا کر یا چائے پی کر سو جانا دانتوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ گرم چیزیں ایک دوسرے کے اوپر کھانے سے بھی دانت خراب ہوتے ہیں اور جڑیں کمزور پڑتی ہیں دانتوں کی حفاظت کے لیے کھانے کے بعد برش بہت ضروری ہے جبکہ برش نرم و ملائم اور پیسٹ اچھا ہونا چاہیے

Comments are closed.