آلو میکرونی سموسہ
اجزاء:
میدہ ایک پاو
تیل دو کھانے کے چمچ
اجوائن زیرہ مکس آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
فلنگ کے اجزاء:
آلو ایک پاو
میکرونی آدھا پیکٹ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
کُٹی۔لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی تھوڑی سی
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
میدے میں تیل۔اجوائن زیرہ اور ننک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں اور بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں آلو اور ایک میں میکرونی ابال لیں۔آلو ابل۔جائی تو چھیل کر موٹے موٹے کچل لیں پھر پین میں تیل ڈال کر اس میں نمک کُٹی لال مرچ ہلدی ہرا دھنیا زیرہ شامل کر کے تھوڑا بھون کر اس میں آلو اور میکرونی شامل کر دیں ساتھ ہی ہرا مصالہ۔ڈال۔کر مکس کر کے چولہا بند کر دیں اس جے بعد میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور ان کو سموسوں کی شکل دے کر آلو میکرونی کا آمیزہ بھر کر بند کر دیں گرم تیل میں اچھی طرح گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیں

Shares: