اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نےکیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی .

گزشتہ سماعت پر عدالت نے اکرم درانی کی چارنومبر تک ضمانت منظور کی تھی، اکرام درانی آج ضمانت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع کر دی .

درخواست گزار اکرم درانی نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سے تعلق اور آزادی مارچ کے باعث نیب ہراساں کر رہا ہے، نیب اپنے قیام سے ہی پولیٹیکل انجینیرنگ کیلیے استعمال ہوتا آیا ہے،

نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Comments are closed.