محکمہ موسمیات نے 6 نومبر تک پابندی عائد کردی

0
44

کراچی: کراچی کے ساحل پر طوفانوں کے بار بار سلسلے نے ماہی گیروں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں ، اطلاعات کےمطاب محکمہ موسمیات نےطوفان ماہا کےکیٹیگری تھری میں انٹری سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبر دار کیا ہے کہ ماہی گیر چھ نومبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

کراچی کے ساحل پر آنے والے طوفان کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہناہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب میں 705کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔طوفان ماہا کے گرد ہوا 170 سے 210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔

5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان ماہا کا سفر شمال مغرب کے جانب جاری ہے۔ ماہا اگلے بارہ گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب مکمل مڑ جائے گا۔ ماہا اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں انڈین گجرات سے ٹکرا کے کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔طوفان کے زیر اثر موسمی اثرات کے باعث کراچی میں اونچی لہروں اور بدین،تھرپارکر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

Leave a reply