مریم نواز نے پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا یا نہیں؟ خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا،مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے داماد راحیل نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا۔ پاسپورٹ اور زر ضمانت 7 کروڑ کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری ہو گی۔
مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،
واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا ، حالیہ دنوں میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں مریم نواز کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز اب سروسز ہسپتال میں والد کے ہمراہ ہیں.
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟








