لاہور: فکرِاقبال، ذکرِکشمیر،یوم اقبال پر کنونشن”سرعام”کےسنگ ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہورومعروف سماجی پروگرام "سرعام : کے روح رواں اقرارالحسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مشہورزمانہ سماجی پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں ہونے والے فکراقبال پروگرام کو کشمیر کے نام کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس پروگرام کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ وہ اس یومِ اقبال پر ٹیم سرِعام سیالکوٹ میں اپنے ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ فکرِاقبال، ذکرِکشمیر کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس کنونشن میں علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم سرِعام کی ہر تقریب کی طرح کشمیر پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خصوصی ہدایت کے بعد ملک میں کشمیراورکشمیریوں کے حقوق کے لیے بہت زیادہ پروگرام اور سلسلے جاری ہیں ، سرعام کی ٹیم کے سربراہ اقرار الحسن کیطرف سے اعلان کے بعد سیالکوٹ میں بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں