وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی ارشاد بھٹی کو لیگل نوٹس بھیج دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے 29 اکتوبر 2019 کو نشر ہونے والے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں انکے بارے میں لگائے گئے ذاتی نوعیت (دوسری شادی سے متعلق) و دیگر جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا تھا کہ پاکستان میں 18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم 24 کلومیٹر کا رہ گیا ہے جو باہر کی دنیا کے ساتھ دورے وغیرہ کرتا ہے۔ 7، 8 ملکوں کے بعد پنجاب سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جس خاتون سے شادی کی ہے اس کا تعلق دریشک خاندان سے ہے اور وہ لاہور کے ڈیفنس میں بہت بڑے بنگلے میں مقیم ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس بات کا پتا اس وقت چلا جب عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح اچانک غائب ہونے لگے ، وہ دن میں 2، 2 چار چار گھنٹے دستیاب نہیں ہوتے۔