قومی مجرموں کو جیل میں کونسی کلاس ملے گی؟ اعظم سواتی نے نیا قانون بتا دیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک کا المیہ ہے کہ اکرم خان درانی کی تمام جائیدادیں 55 لاکھ روپے کی ہیں، ان کی کتنی گاڑیاں بلٹ پروف ہیں جبکہ ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں، ان لوگوں کو جواب دینا ہو گا،
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مقصد انسانیت کا احساس اور سہولتیں دینا ہے، قانون سازی کے ذریعے غریب کی قانونی معاونت کیلئے مربوط نظام بنایا ہے، پی ایم ڈی سی سے ڈاکٹرز کا مقام متاثر ہوا، وسل بلور لاء کے ذریعے بے نامی جائیدادوں کی شناخت ممکن ہو گی، ویمن پراپرٹی بل کے تحت ان کو وراثت ملے گی،
ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اصلاحات کے عمل کیلئے اراکین قومی اسمبلی نے تعاون کیا، سب سے پہلے آج کیلئے جو ایجنڈا رکھا گیا اتحادیوں سے ایک ایک شق پر بات ہوئی اس لئے اجلاس بلایا، اکثریت نے حق کیلئے تعاون کیا، عمران خان کا بنیادی مقصد انسانی احساس اور ، لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینا ہے، غریب کی مدد کرتے رہیں گے، کریمنل اور سول کیس کیلئے ایک مربوط نظام بنایا ہے، 10 سال سے مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے سب پہلے 16 میڈیکل کالجز تھے اور بعد میں 170 بن گئے، ملک میں ڈاکٹروں کا مستقبل متاثر ہوا جبکہ سعودی عرب سے ہزاروں ڈاکٹر متاثر ہو کر واپس آئے، جو ڈگریاں سرکاری کالجز اور پی ایم ڈی سی سے ملتی تھیں ان پر اعتراضات اٹھائے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چوری پکڑنے کیلئے ساری دنیا میں قانون ہے، اس بل کے ذریعے ہم نے بے نامی جائیداد کو وسل بلور لاء میں ڈالا ہے جس میں ایف بی آر بھی شامل ہے، پہلے اس کی شناخت کی جائے گی اور اس سارے معاملہ کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس حوالہ سے کام کرنے والے ملازمین کو انعام بھی دیا جائے گا۔
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا دین کہہ رہا ہے کہ خواتین جائیداد کی مالک ہو سکتی ہیں، قانون ایسا نہیں، ڈر اور فراڈ کا قانون موجود ہے، ہم نے ایک لائن دی ہے کہ کسی طریقہ سے ان خواتین کی مدد کی جائے، 72 سالوں سے خواتین حق سے محروم تھیں، عمران خان نے آج ان کو حق دیا ہے، اس کے بعد خواتین وراثت کی حقدار ہوں گی، انہیں وراثت کا سرٹیفکیٹ نادرا سے ملے گا جبکہ ماضی میں اے سی اور ڈی سی کے سامنے فرسودہ نظام کے تحت ایڑیاں رگڑتے رہتے تھے۔
آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے
ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بڑے چور کو پکڑیں گے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جیل میں سی کلاس کیوں دی جا رہی ہے، ہمیں سہولیات فراہم کریں، اب اس قانون میں ہم نے تبدیلی کی ہے، جو بھی 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن میں پکڑا جائے گا اسے سی کلاس دی جائے گی، ان کے کھانے گھروں سے آ رہے ہیں، یہ قومی مجرم ہیں، ان کو سی کلاس ہی ملے گی۔ ہمارے ڈاکٹر دنیا میں مانے جانے تھے لیکن جب معیار کو ختم کیا گیا تو اعتراض اٹھنا شروع ہو گئے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک کا المیہ ہے کہ اکرم خان درانی کی تمام جائیدادیں 55 لاکھ روپے کی ہیں، ان کی کتنی گاڑیاں بلٹ پروف ہیں جبکہ ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں، ان لوگوں کو جواب دینا ہو گا، ان کو ایک ایک کرکے نیب بلاتا رہے گا، اکرم خان درانی کی آمدن 55 لاکھ روپے ہے، ان کے پاس کتنی جائیدادیں اور کئی گاڑیاں ہیں ان سے پوچھا جائے، اکرم خان درانی کے کپڑے ہی صرف 55 لاکھ روپے کے ہیں، ان کی اسلام آباد میں کئی عمارتیں ہیں، جب تک بڑے لوگوں کو سزا نہیں ہو گی کرپشن ختم نہیں ہو گی۔