شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

0
33

شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے توملک میں افراتفری ہوگی،شہید ہونے کے لیے تیارہیں،لاشیں اٹھائیں گے،کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے،یہ لوگ یہاں تفریح کے لیے نہیں آئے،یہ لوگ ایک نظریہ کےساتھ آئے ہیں.

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسی بیداری آئی ہےجسے نظراندازنہیں کیا جاسکتا،عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں،استعفیٰ کےعلاوہ دوسراآپشن شفاف انتخابات ہیں،دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن اپنی افادیت کھوچکا،موجودہ قوانین کے تحت بھی دوبارہ انتخابات قبول ہیں ،رہبرکمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات متفقہ ہیں ،دوبارہ انتخابات کامطالبہ انہیں ہرصورت مانناپڑے گا

آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

Leave a reply