آزادی مارچ، آخری فیصلہ مولانا کا نہیں بلکہ کس کا ہو گا؟ اکرم درانی کے انکشاف پر سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نیب میں پیش ہوئے، نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے کہا آپ کو دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں ہے،آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی،مجھے صرف عوام کے ساتھ رسوا کرنے کے لیے طلب کیاجارہا ہے.

اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھےنیب دباوَ ڈالنے کےلیے طلب کررہا ہے،نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کر رہی، سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سےباہر منتقل کررہے ہیں،قوم کوعذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے.

اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری افراد ملک سے پیسہ نکال کرباہرجارہےہیں، چیلنج کرتا ہوں جوکاغذات دیئے اس سےزائد اثاثے نکالیں، فضل الرحمان کے پاس کوئی بھی آجائے،آخری فیصلہ رہبرکمیٹی کرے گی،رہبرکمیٹی وزیراعظم کے استعفیٰ کی شرط پرہی مذاکرات کرےگی.

نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Shares: