جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی،دیکھنے والے پریشان بھی حیران بھی

0
34

بیجنگ : چین میں انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والی مچھلی نے دیکھنے والوں کو پریشان بھی کردیا اورحیران بھی ، اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پرانسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔آپ نے کارٹون اور اینیمیٹڈ فلموں تو انسان نما چہرے والی مچھلی یقیناً دیکھی ہوگی لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر حقیقت میں ایک ایسی مچھلی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا انسان نما چہرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی چین کے شہر کنمنگ کے قریب واقع ایک گاؤں کی ہے جس کے جھیل میں موجود اس عجیب و غریب خلقت کی فوٹیج کو ایک سیاح نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔

9-نومبرسکھوں کی تاریخ کا بھی حصہ بن گیا تاریخ ساز کرتارپور راہداری کے افتتاح کے مناظر

انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو کر شیئر کی گئی، جس میں مچھلی کو ایک جھیل کے کنارے پانی کی سطح پر تیرتے اور سر ہلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اس ویڈیوکو دیکھا بھی جارہاہے اور شیئر بھی کیا جارہا ہے

سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کے مطابق مچھلی کے سر دو سیاہ نقطے ہیں جو بظاہر انسانی آنکھوں نما نظر آتے ہیں اور دو لکیریں نیچے کی جانب ہیں جو انسانی ناک جیسی لگتی ہیں جبکہ ایک لکیر انسانی منہ کی شبیہ بنا رہی تھی۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ سنہ 2010 میں ایک 44 سالہ برطانوی شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس موجود مچھلی انسان نما شکل اختیار کرلی ہے۔

Tagsچین

Leave a reply