مظاہرین پرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
38

اسلام آباد:عراق میں خانہ جنگی عروج پر ، پہلے مظاہرین ایک دوسرے کو ماررہے تھے تواب سیکورٹی ادارے مظاہرین کو مار رہے ہیں، عراق میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران 7 مظاہرین ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میں دریائے دجلہ پر قائم 3 اہم پلوں کومظاہرین سے خالی کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا، اس دوران فائرنگ اور آنسو گیس کی شینلگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

دوسری جانب بصرہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران 3 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔کربلا میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی جس کے باعث مظاہرین کے متعدد خیمے جل گئے ۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ حکمت اور عدلیہ کی جانب سے ہلاکتوں کی تحقیقات جاری رہیں گی اور تمام زیر حراست افراد کو بھی رہا کردیا جائے گا۔عراقی وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند روز میں انتخابی اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

خیال رہے کہ عراق میں مظاہرین معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے کررہے ہیں۔مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور 60 دن میں عام انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ سےجاری مظاہروں میں 250سےزائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔

Leave a reply