نوازشریف کے پلیٹیلیٹس ، میڈیکل بورڈ کی خاموشی ،دیارغیرکاسفر،خاموش کہانی کا بولتاسکرپٹ

0
37

لاہور :نوازشریف کے پلیٹیلیٹس ، میڈیکل بورڈ کی خاموشی ،نواز شریف کا کوچ کرجانا ایک طئے شدہ کہانی کاسکرپٹ لگتا ہے ، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کے علاج و معالجے کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کو مزید رائے دینے سے انکار کر دیا۔

کراچی کے مختلف محاذوں پر حملہ ہوگیا

ذرائع کے مطابق سروسزہسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرتے وقت حکومت کو رپورٹ دیدی تھی۔سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 3 روز پہلے سروسز ہسپتال سے جا چکے، اس پر مزید رائے دینا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس 30 ہزار بھی ہوں تو طبی طور پر مینج کر کے انہیں باہر لے جایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے دیسی کھانے بہت مزیدار، پاکستانی دلدار،فٹبال کےعالمی کھلاڑیوں بھی دیوانے ہوگئے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے ا سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی لیکن ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کی وجہ سے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو بار بار اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جا سکتی، ڈاکٹر پلیٹیلیٹس بڑھانے کی کوشش میں نقصان کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 11 نومبر بروز پیر لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Leave a reply