نئی دہلی : طوفان بلبل نے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی مچادی ، 8 ہلاک،20 لاکھ افراد بے گھرہوگئے ہیں ، سخت سردی میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبورہیں، اطلاعات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ’’بلبل‘‘ گزشتہ رات کے درمیانی حصے میں خلیج بنگال اور بھارت کے مختلف جزیروں سے ٹکرایا۔
مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کی تباہی سے بھارت کا جزیرہ ساگرا جبکہ بنگلادیش کا علاقہ کھیپوپارا شدید متاثر ہوا، انڈیا میں 8 جبکہ بنگلادیش میں اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 20 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے۔
امریکی خاتون اسلام آباد ایئرپورٹ پرکیوں لیٹی ؟اسلام آباد سے واشنگٹن تک سب پریشان
محکمہ موسمات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 135 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارش کے ساتھ 7 فٹ بلند سمندری لہریں بنگلادیش اور بھارت کے ساحل سے ٹکرائیں۔کئی ہلاکتیں درخت گرنے کی وجہ سے ہوائیں جبکہ حکام نے مقامی افراد کو محفوظ جائے پناہ میں رہائش اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
بنگلادیش کے محکمہ قدرتی آفات کے افسر شاہ کمال کا کہنا تھا کہ طوفان سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے ساڑھے پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر بندگاہوں اور متعدد ہوائی اڈوں پر کام روک دیا۔
33 ویں نیشنل گیمز کا آغاز، نیشنل گیمز کا میلہ سجنے سے قبل فل ڈریس ریہرسل
بنگلا دیش میں مونگلا اور چٹاگانگ کی بندرگاہوں اور ایئرپورٹ جبکہ بھارت میں کلکتہ ائیرپورٹ پر آپریشن مکمل بند ہے۔ ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش میں داخل ہونے کے بعد طوفان کا زور کم ہوگیا۔