دیپک چاہار کی تباہ کن باؤلنگ ، بنگلہ دیش سے جیت چھین لی

0
44

ناگپور: بھارت نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں بنگلادیش کو تیس رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، بھارتی گیند باز دیپک چاہار نے 6 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ بنایا,تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ناگپور میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔

پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

بنگلادیش کے باؤلر اننگز کے آغاز پر بھارتی ٹیم پر حاوی ہوئے تین رنز پر روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے اوپنر شیکھر دھون بھی 35 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

نئے آنے والے بلے بازوں نے محتاط انداز سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 59 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا، شریاس ائیر نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے اسکور کو 144 تک پہنچایا تو وہ 62 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

دوسری طرف منیش پانڈے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسکور 174 تک پہنچایا اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار اور شفیع الاسلام 2، 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ الامین حسین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

Leave a reply