ٹکٹ کینسل، نواز شریف لندن نہ جا سکے، اب کب جائیں گے؟ ترجمان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ملتوی کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ جس کی وجہ سے نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی ملتوی کی گئی ہے.

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہپستال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اُسی ہپستال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے آج وہ روانہ نہیں ہو چکے، ای سی ایل سے نام نکلتے ہیں نواز شریف فوری لندن کے لئے روانہ ہو جائیں گے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، نوازشریف کی صحت کی اطلاع پارٹی ترجمان یا ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان دیں گے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلیے گزشتہ روز اسٹیرائیڈز دی گئی،نواز شریف کی زندگی کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا،نواز شریف کو بار بار اسٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے معاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھیں گے، ابھی تک مریم نوازکی جانب سےکوئی درخواست نہیں آئی،مریم نوازبارے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ترجیحات طے کریں گے،میڈیکل بورڈ کی رائے اہم ہے ، مریم نواز کوسہولت دینے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے جڑا ہے، نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے تناظرمیں سہولت دی جائے گی،

Shares: