اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

0
189

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس11ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہمارا ارادہ تھا آج اس کیس کو نمٹا دیں، آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق تفصیلی دلائل دیں،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج چار ستمبر کو سنایا جانا تھا لیکن مریم نوز کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہیں سنایا جا سکا،

مریم نواز اہل یا نااہل ،فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل

مریم نواز کو عہدےسےہٹانے کےلیے پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،تحریک انصاف نےمریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا

گزشتہ سماعت میں مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے .الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے، پارٹی کی جانب سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں ،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے

ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا حوالہ بھی دیں، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

Leave a reply