یروشلم : بے وطن ، بے گھر فلسطینی کی قسمت جاگ اٹھی، ویسے تو فلسطینی اپنے ابا کی مقدس سرزمین سے نکال دیئے گئے لیکن ان فلسطنیون نے دیارغیر میں جاکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر نہ صرف شہرت پائی بلکہ عزت بھی ان کے مقدر میں آئی
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
تفصیلات کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سیاست دان 27 سالہ ڈاکٹر ابراہیم صبری سمیرہ ریاست ورجینیا کی ریاستی پارلیمنٹ کا دوسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔ فلسطینی والدہ نے اپنے بیٹے ڈاکٹر ابراہیم کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کہنا ہے کہ ورجینیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد 100 ہے جن میں سے ایک فلسطینی نژاد ابراہیم ہیں جو ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ابراہیم صبری کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کے رکن کے طورپر تقرری باعث فخر ہے اور اس نے پوری فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں ابراہیم سمیرہ اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے ورجینیا کے جیمز ٹاؤن شہر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا، فلسطینی نوجوان ابراہیم سمیرہ کو صدر ٹرمپ کے سامنے سچ بات کہنے کی پادش میں تقریب سے نکال دیا گیا تھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی
اس سے قبل فلسطینی نژاد مسلمان قانون ساز رشیدہ طلیب امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوچکی ہیں فلسطینی نژاد خاتون کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ 13 سے ریپبلیکن پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی داخل نہیں کروائے تھے۔