حکومت کی شرائط، ن لیگ ترجمان کا موقف بھی آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طورپربانڈز جمع ہیں،اس شخص سے سیکیورٹی بانڈزمانگے جا رہے ہیں جوبیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آیا،اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے ضمانتی بانڈزجمع ہیں.

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

Shares: