تیز گام حادثہ ہماری کوتاہی، شیخ رشید نے اعتراف کر لیا

0
80

‏تیز گام حادثہ ہماری کوتاہی، شیخ رشید نے اعتراف کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ویلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو پیکج مل رہا ہے کہ نہیں، یہ نہیں معلوم، نوازشریف کے حوالے سے پوری کابینہ نے کل متفقہ فیصلہ کیا تھا، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ قانونی لوازمات پورے کر کے نوازشریف کوجانے دیا جائے، زرداری کےاومنی گروپ اوردوسرےدوست بات چیت چلارہے ہیں،وہ تھوڑے بہت پیسے تودینگے،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولاناصاحب کویہ ہی سمجھا سکتاہوں کہ اپنے عقیدت مند کا اتناامتحان لیں جتناوہ سہہ سکیں، اگرمولانا روڈ بلاک کرینگےتو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی اور کے ایجنڈے پر ہیں،جب کسی اورکے ایجنڈے پر ہوں گے تو قانون حرکت میں آئے گا.سڑکیں بند کرنا علما کا کام نہیں

نواز شریف کے لئے کونسے ملک کی ایئر ایمبولینس تیار ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چین سے آگ بجھانے کے گولے لینے کی بات کر رہے ہیں، اجتماع کیلئے جانے والوں سے چولھا لیں تو یہ لڑ پڑتے ہیں، لوگ چولھے کا سلنڈر بستر میں چھپا لیتے ہیں، رائیونڈ انتظامیہ سے بات ہوئی ہے، اگلے سال کے اجتماع میں سلنڈر روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں

شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افراد سے کوتاہی ہوئی، ان میں سے 15 کو چارج شیٹ کیا ہے، ریلوے میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات بلوچستان میں ہوتے ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ اور زخمیوں کو ایک سے 5 لاکھ روپے دیں گے۔ 2 افراد کی میت ہمارے پاس ہے، ایک کے اہلخانہ عمرے پر گئے ہوئے ہیں،

Leave a reply