ن لیگ کا پلان بی مولانا سے بھی سخت، کتنے اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیئے؟

0
33

ن لیگ کا پلان بی مولانا سے بھی سخت، کتنے اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حکومت اور مسلم لیگ ن کے مابین سیاسی کشیدگی کم نہ ہوئی بلکہ اس میں مزید تیزی آ گئی جس کے بعد پنجاب میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے، استعفے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے دیئے جائیں گے، اسمبلی کی رکنیت سے ن لیگ کسی صورت استعفیٰ نہیں دے سکتی

مسلم لیگ ن کے اراکین جمعرات کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی استعفیٰ دیں گے اور کمیٹیوں کی رکنیت بھی چھوڑ دیں گے، پنجاب اسمبلی میں ن لیگی اراکین نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ارکان حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے پراستعفے دے رہے ہیں

ارکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مطالبہ

مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کل اسپیکرپنجاب اسمبلی کے چیمبرمیں استعفے جمع کرائیں گے، ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی اسٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں ، 97 ارکان کے استعفے (ن) لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں

عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن پنجاب کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر استعفوں کا فیصلہ کیا،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ن لیگ حکومت سے نالاں ہے، حمزہ شہباز جیل میں ہیں اور حکومت انہیں کسی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کو تیار نہیں.

Leave a reply