کشمیرکےعوام کےمذہبی اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، دفتر خارجہ کا رد عمل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 103روزہوگئے،بھارتی افواج کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دے رہے،کشمیرکےعوام کےمذہبی اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں..سیکریٹری خارجہ نے بابری مسجد فیصلے کےاثرات سےسفیروں کوآگاہ کیا.بین الاقوامی اخبارات اور میڈیا میں مقبوضہ کشمیر پر ان گنت تحریریں لکھی گئیں،ہم آرٹیکل 370 کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں،

ترجان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کےمعاملےپر قطعا ًکوئی ڈیل نہیں ہو رہی،ہم کرتارپورراہداری کےمعاہدے کو عزت دینا چاہ رہے ہیں .راہداری سے آنے والے بابا صاحب کے ہاں سلام کے بعد واپس لوٹ جائیں گے،پاکستان کی طرف سےمعاہدےکےمطابق 5 ہزار یاتری آسکتے ہیں.کرتارپورراہداری سےپہلے روز 12 ہزار یاتریوں نے دورہ کیا ،
·

Shares: