گوادر:پاکستان کی سمندری حدود میں تمام قسم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہترین اقدامات دوسریطرف انٹی نارکو ٹکس زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاک نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور انٹی نارکو ٹکس فورس کا پشکان کے کھلے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کیپ پکڑلی گئی۔
سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں ؟پولیس نے بتادیا
منشیات میں 241 کلو گرام ہیروین اور 2 کلو گرام ہیش بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 2410 ملین روپے ہے۔ اس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کیا تھا۔
جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955 کلو گرام چھالیہ برآمد کی تھی اور پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ تھی۔اس سے متعلق وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اقوام متحدہ میں یورپی سفیر سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ