وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

0
65

وزیراعظم پرسخت دباو،اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعدوزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے دس اراکین نے وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی تھی۔وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو ارسال کردیا۔

میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

کویتی امیر کے ترجمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر شیخ صباح الاحمد نے استعفے منظور کرلیے تو قانون کے مطابق کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے جس کے بعد آئندہ سال ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کویت کے شاہی خاندان کے فرد اور سینئر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

صدارتی انتخاب کےابتدائی نتائج دوسری بارملتوی کر دیے گئے۔

قانون کے مطابق اگر کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وزیر اعظم سمیت کابینہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفیٰ ہونا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، خالد الجراح نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کر کے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

Leave a reply