آئی بروز کی اسٹائلنگ کرنے کے آسان طریقے

0
59

ماضی میں صرف آنکھوں کے میک اپ کو ہی ترجیح دی جاتی تھی کیونکہ انہیں پتہ تھا اصل میک اپ تو صرف آنکھوں کا ہی ہوتا ہے اسی لیے میک اپ آرٹسٹ آنکھوں کے پپوٹوں پر رنگ برنگے آئی شیڈز محنت اور مہارت کے ساتھ لگاتے ہوئے دکھائی دیتے تھے بھنووں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی فیشن ماہرین یہی سمجھتے تھے کہ میک اپ بس آنکھوں کا ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے چہرہ خوبصورت دکھائی دیتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میک اپ بنانے والی کمپنیوں اور ایکسپرٹس کو اس بات کا اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ اگر بھنویں خوبصورت دکھائی نہیں دیں گی تو آئی میک اپ بھی نہیں جچے گا اسی وجہ سے بھنووں کو خوبصورت بنانے کے لیے نت نئی پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

سرمہ اور کاجل کے طبی پہلو حدیث اور سائنس کی روشنی میں


سب سے پہلے آئی بروز پینسلز مارکیٹ میں آئیں پھر آئی برو پیلیٹ کے نام سے پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف ہوئیں اس کے بعد اس کا نیا وِرجن آئی برو سٹائلر کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کرویا گیا ہے جس کا کام بھنووں کو خوبصورت دکھانا ہے فیشن ایکسپرٹس کے مطابق بھنووں کو اگر میک اپ کرتے ہوئے نظرانداز کیا جائے تو پھر کیا جانے والا باقی میک اپ بھی اچھا نہیں لگے گا اسی لیے بھنووں کے حوالے سے متعارف کروائی گئیں ہروڈکٹس کا استعمال کرنا ضرور آنا چاہیے آئی برو سٹائلر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اٹھارہ گھنٹے تک برقرار رہے گا یہاں تک کہ پانی لگنے سے بھی خراب نہیں ہوگا آئی برو سٹائلر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایک طرف ویکس پین ہوتا ہے اوردوسری طرف پاوڈر ہوتا ہے اس لیے اسے تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ بھنووں کی ساخت نمایاں کرنا چاہتی ہیں تو پہلے آئی برو اسٹائلر کے پین سے آئی برو کے اردگرد لکیر کھینچ لیں تاکہ اصل ساخت نمایاں ہو جائے اگر آئی برو کے بالوں میں بہت فاصلہ ہوتو ایسے میں آئی برو سٹائلر کے پاوڈر والے حصے کو پہلے استعمال کریں اس پاوڈر کو بھنووں کے درمیان میں بھر لیں اس سے وہ بھری ہوئی نظر آئیں گی اگر کسی اہم تقریب میں جانا ہوتو پھر دونوں چیزوں یعنی آئی برو ویکس پین اور پاوڈر کا استعمال کریں اس کے لیے پہلے پین کی مدد سے بھنوووں کی ساخت کو نمایاں کریں اگر آئی برو زیادہ پتلی ہیں تو اسے موٹا دکھانے کے لیے اصل آئی برو سے باہر کی طرف لائن بنائیں اور اس میں پاوڈر بھر لیں اس طرح سے آئی برو گھنی اور موٹی دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی اس وجہ سے چہرے ہر کیا جانے والا میک بھی نمایاں ہوگا

خشک جلد کی حفاظت کے چند بہترین طریقے


اس وقت مارکیٹ میں ملتلف کمپنیوں کے تیار کردہ آئی برعخو سٹائلر دستیاب ہیں جو مختلف قیمتوں کے حامل ہیں پاکستان میں چونکہ چینی پروڈکٹس زیادہ ہیں کئی چینی کمپنیوں نے بھی آئی برو سٹائلر مارکیٹ میں متعارف کروائے ہیں کئی کمپنیاں اسٹائلر کے ساتھ ہی پاوڈر کی ایک ڈبی دیتی ہیں جس میں پین یو پنسل کو ڈبو کر استعمال کیا جاتا ہے اس وقت مارکیٹ میں آٹھ سے دس رنگوں کے آئی برو سٹائلر اور پینسلز مل۔رہی ہیں اس لیے اپنے بھنووں کے بالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لیے آئی برو پنسل کا انتخاب کریں کیونکہ آئی بروز کے بالوں سے الگ رنگ کی ہنسل بخوبی واضح ہوگی اور بُری لگے گی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکس پنسل یا پین سوکھ جاتا ہے اس لیے آئی برو سٹائلر خریدنے کے کچھ عرصے میں ہی استعمال کر لیں تاکہ وہ سوکھ کر ضائع نہ ہو جائے تاہم جو کمپنیاں پاوڈر کی ڈبی الگ سے دے رہی ہیں ایسے سٹائلر کو کافی عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کا پاوڈر جلدی ختم یا خراب نہیں ہوتا اگر آئی برو سٹائلر نہ مل رہا ہو تو کوشش کریں کہ کسی بھی چاکلیٹی یا کالے رنگ کی آئی برو پینسل سے آئی برو کی ساخت نمایاں کریں پھر آئی شیڈ کٹ سے کالی اور چاکلیٹی رنگ کی آئی شیڈوز ملا کر بھنووں پر آئی شیڈو برش کی مدد سے پھیر لیں اس طرح کرنے سے بھی بھنویں خوبصورت دکھائی دیں گی

چہرے کی حفاظت کیسے کی جائے؟


میک اپ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ بھنووں کی اسٹائلنگ کرنے سے پہلے بھنووں کو دھو لیں تاکہ اس میں دُھول مٹی یا چکناہٹ موجود نہ ہو اگت ایسے ہی بغیر دھوئے ویکس پین یا پینسل استعمال کی تو اس کا رزلٹ اچھا نہیں آئے گا ایک بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ بھنووں کی سٹائلنگ کرنے کے لیے دستیاب ویکس پین کی نوک ترچھی ہوتی ہے لہذا اسے پکڑنے کی پریکٹس ضرور کریں اسٹائلر خریدنے کے بعد اس کی پریکٹس گھر میں ہی کریں نا کہ عین دعوت کے موقع پر اسے پہلی بار آزمائیں کیونکہ پہلی مرتبہ میں اور ہریکٹس کے بغیر کچھ چیزین انسان کو استعمال کرنا نہیں آتیں اس لیے انھیں استعمال کرنے سے پہلے پریکٹس کرنا ضروری ہے اپنے آئی بروز کع آئی برو سٹائلر ویکس پین یا آئی برو پینسل کی مدد سے اچھا سا شیپ دیں اور خوبصور و حسین نظر آئیں

Leave a reply