گھر بیٹھے سیرم بنائیں جو جلد کو نکھارے چند ہفتوں میں
ایلوویرا جیل اور بادام کا تیل:
وٹامن سی کے کیپسول کھول کر ایک کھانے کا چمچ وٹامن سی لے لیں ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل لے لیں ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں کہ یکجان ہو جائیں پھر کسی بوتل میں بھر کر محفوظ کر لیں اور فریج میں رکھ لیں اس سیرم کو دن میں دو یا تین بار چہرے پر لگائیں صبح اور شام چہرہ دھونے کے بعد اس کے چند قطرے چہرے ہر اچھی طرح مل لیں وٹامن سی جلد میں ہائیڈرو آکسی بنانے میں اہم کرداد ادا کرتا ہے اس کی۔وجہ سے ایسے کولاجن کی تعداد بڑھتی ہے جو کہ خلیات بناتے ہیں اوت پُرانے خلیات کو ختم کرتے ہیں جن کہ وجہ سے چہرے پر موجود لائنوں اور جُھریوں میں کمی آجاتی ہے گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے اکثر رنگت خراب ہو جاتی ہے اور چہرہ دو رنگوں کا دکھائی دیتا ہے ایسے میں یہ سیرم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی ہو جاتی ہے اور دھوپ سے خراب ہونے والی رنگت پہلے جیسی ہو جاتی ہے وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

Shares: