اسلام آباد پولیس کا چھاپہ، مساج سنٹر پرغیراخلاقی سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث 3 خواتین سمیت 8 افراد گرفتار

0
72

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ایک مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث ہونے کے الزامات پر 3 خواتین سمیت آٹھ افراد کو حراست میں‌ لے لیا ہے. پولیس کی جانب سے یہ کاروائی مختلف شہریوں کی جانب سے شکایات درج کروانے پر کی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہریوں کی طرف سے بار بار آئی جی اسلام آباد کو شکایت کی جارہی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ تھانے کو کاروائی کی ہدایت جاری کیں جس پر ایس پی صدر کی نگرانی میں‌ایف الیون مرکز میں‌قائم مساج سنٹر پر چھاپہ مارا گیا.

اسلام آباد پولیس نے چھاپہ کے دوران تین خواتین اور آٹھ مردوں‌ کو غیر اخلاقی سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث ہونے پر حراست میں‌ لے لیا ہے. گرفتار کئے گئے افراد سے شراب کی بوتلیں اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں.

مقامی پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے.

Leave a reply