مشین کو دھوکہ دے کر روپے ہتھیانے والا شخص
جرمنی کے شہر کولون میں مشروب بنانے والی کمپنی نے عوام میں بوتلوں کو دوبارہ استعمال کا شعور بڑھانے کے لیے ایک ری سائیکلنگ مشین لگائی لیکن ایک۔چالاک شخص نے بوتل کے بدلے اس سے ہزاروں ڈالر کی رقم بنا لی جب ری سائیکل کرنے کے لیے کوئی پلاسٹک یا شیشے کی بوتل۔مشین کے اندر داخل کی جائے تو وہ اس کے بدلے وہ ایک دو یورو یا کچھ پیسے دیتی ہے جتنی زیادہ بوتلیں ہوں اتنے ہی زیادہ پیسے ملتے ہیں لیکن کولون کی ایک۔عدالت میں ایک شخص کو پیش کیا گیا جس نے مشین کو دھوکہ۔دے کر اور ایک بھی بوتل داخل کیے بغیر مشین سے سینتالیس لاکھ روپے کی رقم حاصل کر لی اور اس پر مجرم کو دس ماہ کی قید کی سزا سُنائی گئی

مشین کو دھوکہ دے کر روپے ہتھیانے والا شخص
Shares: