چیف جسٹس نے وزیر اعظم کو کیا مشورہ دے دیا

0
48

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو کیا مشورہ دے دیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ججوں پراعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں، طاقت ور کا طعنہ ہمیں نہ دیں،جس کیس پر وزیراعظم نے بات کی ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ اجازت انہوں نے خود دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک وزیراعظم کو سزادی ایک کو نااہل کیا،ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ جس کیس پر وزیراعظم نے بات کی ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ اجازت انہوں نے خوددی،ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے کوئی انسان نہیں،عدلیہ میں خاموش انقلاب آگیاہے،ججز اپنے کام کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں،ججزپراعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی موبائل ایپ اور ہیلپ لائن کا باضابطہ افتتاح کردیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے 2 دن پہلے خوش آئند اعلان کیا،وزیراعظم نے کہا کہ تمام وسائل فراہم کرنے کو تیار ہیں ،اس وقت وسائل کی ضرورت تھی،وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں اور ہمارے منتخب نمائندے ہیں، وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دینے سے خیال کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ اپنا کام پوری دیانت داری اور فرض سمجھ کررہی ہے، ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں، ہم بغیر وسائل کے کام کر رہے ہیں، جب وسائل فراہم کیے گئے تو مزید بہتر کام ہوگا۔

Leave a reply