داعش شام میں پھر کیسے مضبوط ہوئی ، امریکی رپورٹ

0
35

داعش شام میں پھر کیسے مضبوط ہوئی ، امریکی رپورٹ

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش تنظیم نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی مداخلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں کو متحد کر لیا ہے۔ پینٹاگان نے غالب گمان ظاہر کیا کہ داعش کی جانب سے مغرب کے خلاف نئے حملوں کی تیاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

منگل کے روز جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غالبا داعش تنظیم کو مغرب کو نشانہ بنانے اور دنیا بھر میں اپنے 19 نیٹ ورکس اور شاخوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے وقت مل گیا۔ یہ بات امریکی دفاعی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کا سہارا لیتے ہوئے کہی گئی۔

امریکی وزارت دفاع میں جنرل انسپکٹر کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے ترکی کی مداخلت اور امریکی فورسز کی کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو از سر نو بحال کیا اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی قدرت کو مضبوط بنایا۔

اس سے پہلے امریکہ نے شام میں چھے سو تک فوجیوں کو تعینات رکھنےکے اس اعلان سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان میں قریباً وہ دوسو فوجی بھی شامل ہیں یا نہیں جو شام کے جنوب میں امریکا کے التنف میں واقع فوجی اڈے پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے شام میں حالیہ دنوں فوجی کاروائی کی ہے جو کہ کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف تھی، امریکا اور یورپ نے اس پر کافی تنقید کی ہے اور اس وجہ سے ترکی پر پابندیاں لگانے بھی جا رہاہے

Leave a reply